بلغمی مزاج

پیارے دوستو کیسے مزاج شریف ھیں آپ کے؟
خدا کرے کہ آپ سب کے مزاج ھمیشہ درست رھیں، کیونکہ مزاج بگڑ جائیں تو طبیعت میں چڑچڑا پن پیدا ھوجاتا ھے، بیماری آ گھیرتی ھے اور پھر مزاج کی اصلاح کیلئے ایسے بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ھے جیسے شدید گرمی میں کوئی اپنے خراب یو پی ایس کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ھے، جیسے سفر میں بندے کی جوتی ٹوٹ جائے تو وہ موچی کو ڈھونڈنے کیلئے بھاگ دوڑ کرتا ھے،،،،

لیکن میرے عزیزو ! یہ ھو ھی نہیں سکتا کہ زندگی کے سفر میں بھاگ دوڑ نہ کرنی پڑے، آپ اپنی زندگی کے سفر میں اپنی تین پہیوں والی سائیکل پر مقصدِ حیات کے حصول کیلئے خطرات سے پُر پگڈنڈیوں پر اس طرح بھاگتے ھیں جیسے موت کے کنویں میں موٹرسائیکلسٹ بھاگم بھاگ کرتے ھیں،،،،
آپ کی اس مصروف اور فارغ زندگی میں کبھی کبھی میں آپ کو ریلیکس کرنے کیلئے کبھی کوئی تحریر بھیج دیتا ھوں تاکہ آپ الف انار اور ب بکری کا کچھ نہ کچھ سبق پڑھ لیں اور میرے یہ بنیادی اسباق بعض دفعہ آپکو بڑے اسباق کیطرف لے جاتے ھیں کہ سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا، لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا،،،
لیکن آپ میں سے ھی بعض مجھ میسج کرتے ھیں کہ کس سبق کی بات کرتے ھو ؟
ﻭﮦ ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺝ ﺗﮭﺎ ھی ﻧﮩﯿﮟ
ﺟـﻮ ﭘـﮍﮬـﺎﯾﺎ ﺳـﺒـﻖ ﺯﻣـﺎﻧﮯ ﻧﮯ ،،،،،،،،
تو میں عرض کرتا ھوں کہ صدقےجاواں میرے مضامین میں تو تمہیں کتابوں کے اسباق کم اور زمانے کے پڑھائے ھوئے اسباق زیادہ ملتے ھیں، اور میری تحریرات پڑھنے والے جانتے ھیں کہ زمانے کے سکھائے ھوئے تجربات میں زمانے کو بتاتا ھوں لیکن کچھ زمانے بعض لوگوں کی طرح بڑے مطلبی ھوتے ھیں جیسے مطلبی ھیں لوگ یہاں پر مطلبی زمانہ، سوچا سایہ ساتھ دے گا نکلا وہ بـےگانہ ،،،،، اپنوں میں مَیں بیگانہ ،،،،،
اور بعض دفعہ ایسا بھی ھوتا ھے کہ
میں ڈھونڈنے کو زمانے میں پھر وفا نکلا
پتہ چلا کہ غلط لے کے میں پتہ نکلا ،،،،

بات انسانی مزاج کی ھو رھی تھی جو زمانے کے مزاج تک جا پہنچی، لیکن مطمئن رھیئے ھم اپنی بات پوری کریں گے اور اس تحریر میں بھی فقیر آپ کو کچھ نہ کچھ دے کر ھی جائے گا،
انسانی مزاج کی جب ھم بات کرتے ھیں تو ایک مزاج ھوتا ھے بلغمی مزاج جس میں بعض انسانوں کی بلغم کـثرت سے بنتی ھے اور اس کی وجہ سے وہ مختلف تکالیف کا شکار رھتے ھیں ،
کبھی بلغمی سر درد ستاتا ھے ، کبھی حلق میں کیرا گرتا رھتا ھے، کبھی ناک اور گلے کی الرجی، لیکن اسے ذرا آسان لفظوں میں سمجھ لیتے ھیں ، شائد کسی کا بھلا ھو جاۓ ، ھماری غذاؤں کا کافی حصہ چکنائيوں سے بھرپور ہوتا ہے ، پراٹھہ شریف ، تری والے سالن ، بریانیاں ، اور دیگر پکوان تیل یا گھی میں نہاتے نظر آتے ھیں ، چکنائیوں کو ھضم کرنا ھر جسم کے بس کا روگ نہیں ، آئيل کو ہضم کرنے کیلۓ جگر کو بہت مشققت کرنا پڑتی ھے ، بائيل اور دیگر ہاضم خامرے اسے ٹھکانے لگانے کی پوری کوشش کرتے ہیں ، لیکن چار خلتیں ضرور پیدا ہوتی ھیں ، خون سودا ، صفراء ، بلغم، جی یہی بلغم اپنے مروجہ راستوں سے سفر کرتا ھوا جب ھماری کنپٹیوں میں پہنچتا ھے تو کئی بار زیادہ گاڑھا ھونے کی وجہ سے آگے سفر کرنے سے قاصر ھو جاتا ہے ، اس کے رکنے سے دماغ میں آنکھوں کے پیچھے اور اوپر ماتھے میں شدید درد اٹھنے لگتا ھے ، بات کرنا ، کھانسنا تک مشکل ھو جاتا ھے ، نازک طبع لوگوں میں قے بھی دیکھنے میں آتی ھے ، لیکن قے کے بعد بلغم کا دباؤ اس لیئے کم ھو جاتا ھے کہ بلغم کی کچھ مقدار اپنی جگہ سے آگے سائينس کی طرف جا کر گلے میں گر جاتی ہے ، اکثر مائيں ، بہنیں سر کپڑے سے کس کر باندھے نظر آتی ہیں ، پیراسیٹامول اور ڈسپرین کی گولیاں کھانے کے باوجود درد ختم ہونے میں نہیں آتا ، در اصل جب تک دماغ میں گاڑھی بلغم موجود رھے گی اس مصیبت سےبچنا محال ھے ایلوپتھک ادویات کے مقابلے میں طب کے ایک سادہ سے نسخے کو آزمائيں ، اور دیکھیں کہ پہلے ھی دن کیسے سکون ملتا ھے ، اس میں ایک بوٹی "اسطخودوس” ھے ، یہ عربی کا لفظ ھے جس کے معنی دماغ کی جھاڑو کے ہیں ، یعنی یہ دوا جھاڑو کی طرح دماغ سے بلغم کی صفائی کرتی ھے ، آپ میں سے کافی لوگ اس عارضہ میں مبتلا ھو سکتے ھیں ، وہ اپنے طور پر روانہ اس سے جان چھڑانے کےکئی ہتھکنڈے آزماتے ھوں گے ، آج کے بعد کسی ایسے ہتھکنڈے کی ضرورت نہ رھے گی ، یہ سادہ سا نسخہ بنا لیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں ۔۔
اسطخودوس میں قدرت نے بہت سی خصوصیات رکھی ھیں ، یہ صرف دماغی بلغم سے ھی نجات نہیں دیتا بلکہ نیند کی کمی ، مائيگرین درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد ، ذہنی دباؤ ،عضلاتی اینٹھن ، میں سکون کے علاوہ اینٹی بیکٹریل بھی ھے ، آپ لوگ اسے ھمیشہ بنا کر گھر میں رکھیں رات سوتے وقت ایک دو گرام پوڈر پانی سے کھا لیا کریں ، آنے والی صبح طبیعت انتہائی خوشگوار ھو گی ، سردرد بلغمی کا صفحہ بند ملے گا ، جن لوگوں کو ایسے سر درد سے اکثر واسطہ پڑتا ھے وہ چکنائياں زیادہ استعمال کرتے ہیں ، پانی کم پیتے ہیں ، دن بھر بھوکا رھنے سے بھی بلغم گاڑھی ھو کر دماغ میں رک جاتی ھے ، جس سے سردرد کا طوفان کھڑا ھو جاتا ھے ، کبھی کبھی کان بند ھو جاتے ھیں، بعض لوگ ماتھے پر بام مل کر اسے سونگھتے ھیں جس سے بلغم قدرے پھسلتی ھے ، کچھ لوگ ناک میں پانی یا چٹکی بھرنسوار کھینچتے ھیں تا کہ چھینکیں آ کر بلغم کو آگے دھکیلا جاۓ ، ان سب ہتھکنڈوں سے اگر بچنا ھے تو یہ نسخہ بنا لیں ، کل صبح کا سورج بہت خوشگوار موڈ سے طلوع ھو گا ، دوستو ، یہی چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کی زندگی اجیرن بنا دیتی ھیں ۔ گھر میں اگر کوئی سردرد بلغمی کا مریض موجود ھے تو آج ہی یہ دوا بنائيـے ،
نسخہ حاضر ھے جو لوگ بتاتے نہیں لیکن ھم بتا دیتے ھیں:
اسطخودوس 100 گرام
دھنیا خشک 50 گرام
مرچ سفید 10 گرام
کوٹ چھان کر سفوف بناکر ایک بند ڈبـے میں محفوظ رکھیں ، بوقت ضرورت ایک یا دو گرام سفوف پانی سے کھا لیا کریں
رات سونے سے قبل اس کا استعمال زیادہ مناسب ھے،
آپکی صحتمند زندگی کیلئے دعا گو
لقمان احمد سلطان

Similar Posts