ہومیو پیتھک

شوگر کا ہومیو علاج

ادویات کا ذکر کرنے سے پہلے قارئین سےایک بات کلیئر کرنا چاہتا ہوں ذیابیطس جسے عرف عام میں شوگر کہتے ہیں ایک لاعلاج مرض ہے – لیکن اس سے ہونے والی پیچیدگیاں آپ ادویات سے کنٹرول کر سکتے ہیں – اس مرض کو ختم کرنے کے لئے بلند و بانگ دعووں سے پرہیز ہی لازم ہے – اگر شوگر کے مریضوں کا ایک مہینہ ہزار یا دو ہزار کی ادویات سے بخیرو خیریت گزر سکتا ہے تو اسے آپ اپنے لئے غنیمت سمجھیں – لیکن یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر شوگر کا مریض ہومیو دوا سے شفایاب نہ ہو کچھ شفایاب بھی ہوئے ہیں لیکن آٹے میں نمک کے برابر –

درج ذیل میں‌ ذیابیطس یعنی شوگر کے حوالے سے ہومیو پیتھک مجرب ادویات کا تذکرہ کیا جارہا ہے اور واضع رہے کہ ہر دوا اپنی مخصوس علامات کے ساتھ مفید ہے –

ذیابیطس کا ہومیو علاج

1- خون میں شوگر کی زیادتی ہو تو آرسینک بروم 3ایکس اور رس ایرومیٹک 1ایکس میں مفید ہے -مایوس کن صورت حال بن جائے تو سائیزیجیئم کیو بھی ساتھ ملا لیں –

2- پیشاب میں شوگر کی زیادتی کیلئے ارجنٹم نائیٹریکم 30 میں مفید ہے –

3- شوگر کے باعث اگر ٹخنے متورم ہوں تو ارجنٹم میٹ 30 میں مفید ہے –

4- شوگر کے باعث غشی اور سکتہ ہو تو اوپیم 200 مفید ہے –

5- شوگر کا مریض لوگوں کو نہ پہچانے تو ایلومینا 200 مفید ہے –

6- مزمن قسم کا ضعف معدہ سے شوگر ہوتو یورینیم نائیٹریکم 3 ایکس میں مفید ہے –

7- شوگر کے باعث گنگرین ہوتو آرسینک البم 1000 مفید ہے – لیکن کمزور مریض کو آرسینک اونچی طاقت میں موت کا پیغام ہوتا ہے اسلئے احتیاط لازم ہے –

8- شوگر کے باعث رات کو پیشاب کی زیادتی ہو تو ایسڈ فاس 200 ہررات کو ایک خوراک روزانہ دیں –

9- اگر پیشاب میں کمی ہوتو کیوپرم آرس 30 دن میں تین بار دیں –

10- مریض اچھا کھانے کے باوجود کمزور ہورہا ہو یا کمزوری کے باعث پیشاب زیادہ آرہا ہو تو ایسٹک ایسڈ 30 دینی چاہئے –

11 شوگر کے مریض کو خارش ہوتو ڈولی کس 6 سے 30 تک دے سکتے ہیں –

12- شوگر کے باعث ٹھنڈے پانی کی طلب ہوتو فاسفورس 1000 میں مفید ہے –

13- ذیابیطس کے باعث پیشاب میں البیومن خارج ہورہی ہو اور قطرہ قطرہ پیشاب کے ساتھ جلن ہو تو کینتھرس 30 میں مفید ہے –

14- شوگر کے باعث جوڑوں میں دردیں ہو تو لیکٹک ایسڈ 200 مفید ہے –

15- شوگر کے باعث قبض کی شکایت ہوتو پلمبم میٹ 30 دینے سے بہتری آ جاتی ہے –

16- شوگر کے باعث دمچی پر خارش ہوتو بوریکس 30 مفید ہے –

17- اگر گنٹھیا کی علامات پائی جائیں تو ہیلونائیز 3ایکس مفید ہے –

18- مریض پر ہر وقت افسردگی چھائی رہتی ہو تو لائیکوپوڈیم 1000مفید ہے –

19- اگر پراسٹیٹ گلینڈ کا کوئی عارضہ ہوتو میڈورینم 1000 مفید ہے –

20- اگر زخموں میں پیپ پڑ رہی ہو تو ہیپر سلف 200 مفید ہے –

21- تمام جسم پر رسولیاں بن رہی ہوں تو آرسینک البم 200 مفید ہے –

22- اگر فالج کی شکایت ہوتو کورارے 30مفید ہے –

23- ذیابیطس کے زخموں میں سائیزیجیئم 3 ایکس میں مفید ہے –

24- اعصابی کمزوری سے شوگر ہوتو ایسڈ فاس 200 مفید ہے –

25- پیشاب سے میٹھی بو آئے تو آرم میٹ 200 دیں –

26- پیشاب سے بنفشہ کی سی بو آئے تو تھائیرائیڈینم 200 مفید ہے – ایک مریض اس دوا کے ایک ماہ کے استعمال سے 5 سال تک شوگر فری رہا-

27- پیشاب کرنے کے بعد اگر قطرے ٹپکیں تو لیک ویکسینم ڈیف 6 دیں –

28- بواسیر کے مسے ہوں تو رٹہنیا 30 مفید ہے – میرے ہاتھوں شوگر کے ساتھ بواسیر نکسوامیکا 30 اور 200

29 مریض کمزوری کے باعث کچھ نہ کچھ کھانے پر مجبور ہوتو فاسفورس 1000 مفید ہے – راتوں کا اٹھ اٹھ کر کھائے

30- گردوں میں سوزش ہورہے ہو تو پلمبم میٹ 30 مفید ہے –

31- تمام اخراجات بدبودار ہوں تو گریفائیٹس 200 مفید ہے –

32- مرغن غذاوں کی طلب ہو اور بدہضمی کی شکایت ہوتو نکسوامیکا 30 مفید ہے-

33- بے ساختہ اخراج بول کی شکایت ہوتو ایلومینم میٹ 6 مفید ہے-

34- موٹاپے کے باعث شوگر کا عارضہ لاحق ہوتو کاربواینی میلس 200 مفید ہے-

35- شوگر ،یرقان ، سردرد اور پتے میں پتھری ہوتو چیونینتھس مدرٹنکچر یا 3ایکس میں مفید ہے- اس دوا سے بارہا پتے کی پتھری کےمریض شفایاب ہوئے ہیں –

36- ضدی قسم کی قبض ہوتو ایلومن 30 مفید ہے-

37- شوگر کیساتھ جنسی کمزوری ہوتو ماسکس مدرٹنکچر یا 3ایکس مفید ہے- اگر شدید درجے کی جنسی کمزوری ہو اور مریض مہینوں مباشرت کے قابل نہ رہے تو ماسکس 30 کیساتھ کاپرمیٹ 30 بھی دیں –

38- مریض ہر وقت لیٹا رہے تو پکرک ایسڈ 30 دیں‌ –

39- پیشاب میں ایسی ٹون خارج ہورہے ہیں تو گلیسرین 30 دیں –

40- سوزاک کے غلط ملط علاج سے شوگر لاحق ہوجائے تو تھوجا 1000 یا اونچی طاقتوں میں دیں –

41- شوگر کیساتھ ایسی خارش جس سے مریض سارے کپڑے اتار پھینکے اور جو گرمی سے بڑھے تو نیٹرم میور 1000 مفید ہے-

42- ایسے مریض جن کو شوگر بھی ہو اور میٹھا کھانے سے باز نہ آئیں اور ہر وقت بیٹھا رہنا چاہیں تو ارجنٹم نائیٹریکم 200 میں دیں –

43- اگر گردے ناکارہ ہورہے ہوں تو ویسی کیریا 3ایکس اور ایلسیرم 6 مفید ہے-

44- شوگر کیساتھ آنکھوں کی تکالیف بھی ہوں تو کروٹیلس 200 مفید ہے –

45- شوگر کیساتھ بلڈ پریشر کی شکایت بھی ہوتو یوئینیم نائیٹریکم 30 مفید ہے-

46- لبلبے کی خرابیوں کی وجہ سے شوگر ہوتو انسولینم 30 کے ہمراہ نیٹرم فاس ، نیٹرم سلف ، کالی فاس ، کلکیریا فاس تمام ادویات ملاکر سفوف بنا کی دن میں تین مرتبہ استعمال کرائیں –

47- دل کا عارضہ لاحق ہوتو گلونائین 6 دیں –

48- کسی بھی طرح کی شوگر کیلئے میڈورینم ہزار اور انسولینم 200 ہفتہ یا 15 دن بعد لازمی استعمال کرائیں –

49- شوگر کیساتھ موتیا بند کی شکایت ہوتو کالی سلف اور کلکیریا فلور 30 دن میں تین بار ایک ماہ دیں – اگلے ماہ 200 دن میں دو بار دیں – تیسرے ماہ یہی دوا ہزار میں استعمال کرائیں –

50- شوگر کی مریضوں کی تمام شکایات کی لئے کسی بھی دوا کے ساتھ بطور ٹانک تین دواوں کا مرکب استعمال کرائیں – نیٹرم فاس 3ایکس، نیٹرم سلف3ایکس اور کلکیریا فاس 6ایکس –

کبھی کبھا ایسا ہوتا ہے کہ آپ نے علامات کے مطابق ایک دوا استعمال کرائی اور چند دنوں بعد مزاجی دوا کی علامات سامنے آ جاتی ہیں ایسے میں مطلوبہ دوا کی ایک آدھ خوراک 200 یا ہزار طاقت ہفتہ میں ایک بار استعمال کرانے سے مریض صحت کی شاہراہ پر گامزن ہو جاتا ہے – ڈاکٹر کا کام مریض کی تمام علامات کو باریکی سے دیکھنا ، سمجھنا اور اس کے مطابق اس کا حل نکالنا ہوتا ہے –

یہ تحریر ڈاکٹر جاوید اقبال صاحب کی ہے جو ولڈ ذیابیطس ڈے پر مئی 2015 کو ماہنامہ دی ہومیو پیتھک نیوز میں شائع کی گئی –

Similar Posts