قہوہ
قہوہ

طلسمی قہوہ

دوستوں کی خدمت میں ایک نہایت شاندار قہوہ کا نسخہ پیش کر رھا ھوں، جو ھاضمے اور جسم کو ایکـٹـِیو رکھنے نیز عام زبان میں چُست اور چاک و چوبند رھنے کے لئے بہترین چیز ھے، کھانے کے بعد کولڈ ڈرنکس یا چائے وغیرہ پـینے کی بجائے یہ قہوہ استعمال کریں، علاوہ ازیں امراضِ پـیٹ، اعصابی کمزوری، پٹھوں کی کمزوری، معدے اور آنتوں کی کمزوری، امراضِ سینہ اور دماغ کے لئے لاجواب چیز ھے، اسکے علاوہ آپ جب استعمال کریں گے تو آپکو پتہ چلے گا کہ جسم کے باقی اعضاء کیلئے کیسی اعلی چیز ھے، میرا مشورہ ھے کہ جو لوگ کثرت سے چائے پـیتے ھیں اور چائے پر خرچہ کرتے ھیں وہ چائے چھوڑ کر اس سستے اور طلسمی قہوے کو استعمال کریں، خالی پـیٹ اور خالی منہ بلکہ خالی جیب بھی استعمال کرسکـتے ھیں یعنی اس سے سستا اور فوائد میں قیمتی قہوہ شاید اور کوئی نہ ھو،
اسے معمولی سمجھ کر ڈیلیٹ کرنے کی ٹوکری میں نہ پھـینکیں ورنہ آپکا اپنا نقصان ھے اور اس اھم نسخے سے ہاتھ دھو بـیٹھـیں گے، بعض دفعہ ایک چیز سے انسان اگر ہاتھ دھو بـیٹھـے تو پھر سینکڑوں دفعہ ہاتھ منہ دھونے کے بعد بھی وہ چیز نہیں ملـتی اسلیئے اسے سنبھال کر رکھیں اور استعمال کریں، میرا ذاتی مجرب نسخہ ھے، اس کے ایک ایک جـُز پر ناچیز نے تحقیق کرکے خود ان اجزاء کو ترتیب دیا ھے،
میں اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع اس لذیذ قہوہ سے کرتا ھوں، دوست حیران ھوکر کہتے ھیں کہ اتـنا خوشبودار اور مزیدار قہوہ کبھی نوش نہیں فرمایا، جب یہ پک رھا ھوتا ھے تو سارا گھر اسکی خوشبو سے مہک اُٹھـتا ھے،
میرا خیال ھے اس قہوۂ عظیمہ کی تعریف کافی ھوگـئی لیکن سب سے بڑھ کر تعریف اس خدا کی جس نے ایسی زبردست نعمـتـیں پـیدا کرکے ھم کمزوروں کی راھنمائی فرمائی، اُسی پاک ذات کی صفتِ شافی کا واسطہ دے کر ھمیں اپنی بیماریوں کیلئے دُعا کرنی چاھیئے،
ھوالشافی
بادیان خطائی 100 گرام
دارچینی 50 گرام
لونگ 20 گرام
الائچی خورد 20 گرام
سونٹھ 20 گرام
پودینہ 20 گرام،
تمام اجزاء اچھی قسم کے لےکر سب کو باریک کرکے خشک اور صاف ستھرے ڈبـے میں محفوظ رکھیں، اگر ایک کپ قہوہ بنانا ھو تو ڈیڑھ کپ پانی ایک ساس پین میں ڈال کر دو چٹکیاں مقدار سے یہ سفوف ڈال دیں اور آگ پر پکائیں، پکـتے ھوئے حسبِ توفیق و حسبِ ذائقہ چینی، گـڑ ، شکر یا شہد ڈال لیں، ایک کپ رہ جانے پر بغیر چھانے نوش فرمائیں، شوگر کے مریض بغیر چینی کے استعمال کریں،
دعاؤں میں یاد رکھیں،
آپکی صحتمند زندگی کیلئے دعا گو
لقمان احمد سلطان

Similar Posts