پیشاب کی جلن

پیشاب کے مسائل اور ہومیو پیتھک طریقہ علاج .

پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی نالی میں انفیکشن (UTI) ایک عام طبی مسئلہ ہے جس میں یوریتھرائٹس (یورتھریا کی انفیکشن)، سسائٹس (مثانے کی انفیکشن) اور پیلونی فیرائٹس (گردے کی انفیکشن) شامل ہیں۔ اس کی اپنی منفرد اور واضح علامات ہیں۔ UTI کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

اسباب:

انفیکشن کی بیشتر اقسام ای کولی کا سبب ہوتی ہیں جو کہ آنت میں رہنے والا ایک بیکٹریا ہے۔

علامات:

پیشاب کی کثرت ۔ بار بار پیشاب کی حاجت ہونا لیکن ہر مرتبہ پیشاب کی معمولی سے مقدار آئے۔

پیشاب کرتے ہوئے درد یا جلن ہونا۔

پیشاب کا دھندلا ہونا یا اس میں خون آنا

پیٹ کے نچلے حصے میں درد (پیوبک ہڈی کے قریب)، بشمول مثانے کی انفیکشن

بخار، کمر کے نچلے حصے میں درد، متلی اور قے گردوں کی انفیکشن کا سبب ہو سکتے ہیں۔

خواتین میں UTI کا خطرہ کیوں زیادہ ہوتا ہے؟

مردوں کی نسبت خواتین میں UTI کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ دونوں کے جسمانی ڈھانچے میں پایا جانے والا فرق ہے۔

یوریتھرا کی لمبائی

مردوں کا یوریتھرا عام طور پر 15 سینٹی میٹر لمبا جبکہ خواتین میں صرف 5 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔ لہذا خواتین میں بیکٹریا نسبتاً آسانی کے ساتھ مثانے تک پہنچ کر گردوں کی طرف جا سکتا ہے۔

سیکسچوئل انٹرکورس سے تحریک

عضو تناسل کا اندر داخل ہونا نہ صرف جنسی اعضا کو تحریک دیتا ہے بلکہ ولوا سے بیکٹریا عورت کے یوریتھرا میں آ جاتا ہے۔

یوریتھرا کا منہ

مردوں کی پیشاب والا سوراخ عضو تناسل کی نوک پر ہوتا ہے جبکہ خواتین میں یہ جگہ وجائنا کے سوراخ کے ساتھ ہی ولوا پر ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ پاخانے والے سوراخ اور لیبیا ماجورا اور مائنورا کے قریب بھی ہوتی ہے۔ اگر ولوا صاف نہیں ہے یا بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد صفائی پاخانے کے سوراخ سے ولوا کی طرف (یعنی پیچھے سے آگے) کی طرف کی جاتی ہے تو پیشاب کا سوراخ ولوا، وجائنا یا پاخانے والے سوراخ پر موجود بیکٹریا کی زد میں آ سکتا ہے۔

انفیکشن والا عرصہ

حمل: یوٹرس بڑا ہو کر مثانے کو دباتا ہے جس کے باعث مثانہ پوری طرح سے خالی نہیں ہوتا۔

مینوپاز: قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔

ہومیوپیتھک طریقہ علاج ان مسائل کے حل کے لیے بہترین رستہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔

====احتیاط ====

مریضوں کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر کی طرف سے تجویز کردہ پورا کورس، کسی وقفے کے بغیر مکمل کریں ورنہ ممکن ہے بیکٹریا دوا کے مقابلے میں مزاحمت کی صلاحیت پیدا کر لے جسے ختم کرنے کے لیے زیادہ وقت لگے سکتا ہے

مریضوں کو چاہیے کہ بہت زیادہ پانی پیئں کیونکہ زیادہ پیشاب یوریتھرا میں موجود بیکٹریا کو باہر نکالنے میں مدد کر سکتا ہے۔

ذیابیطس اور یوریتھرا کیلکولس (پتھری) کے مریضوں کو UTI سے بچنے کے لیے علیحدہ علاج کی ضرورت ہو گی۔

تدارک🌹🌹

ذاتی صفائی یقینی بنائیں۔

بیت الخلا استعمال کرنے کے بعد اچھی طرح پانی بہا دیں تاکہ دوسروں کو پریشانی نہ ہو

سیکس کے حوالے سے بھی صفائی کا خیال رکھیں، سیکس کرنے کے بعد مثانے کو خالی کریں۔

صابن، مائع صابن، وجائنل ڈوچ اور ایسی اشیا سے پرہیز کریں جن میں خوشبو ہوتی ہے

بہت زیادہ تنگ اور کسے ہوئے ٹراؤزر اور زیر جامہ، بشمول پینٹیز پہننے سے گریز کریں۔

بہت زیادہ پانی پیئں۔

پیشاب روکنے کی عادت ترک کریں

ابتدائی تشخیص اور علاج کے لیے خبردار رہیں.

Similar Posts