Copy Rights © 2008,2010 Homeourdu.com
Custom Search

 Homeopathic Forum

Homeourdu.com

Homeopathy Healing miracle

 

وزن کم کرنا

Fucus vesiculosus 30

یہ ایک بہت ہی اچھی دواٰئی ہے وزن کم کرنے کے لئے ،یہ دنوں میں جسم کو پگھلا کر رکھ دیتی ہے۔لیکن جب اتنی تیزی سے وزن کم ہو رہا ہو تو دل کے لئے خطرناک ہو سکتی ہے۔اس لیئے جب اس کے استعمال سے گبھراہٹ ہو تو اس دوا کو فورا ترک کر دینا چاہے۔

۲۔

Phytolacca Berry Q

 اس دوا کو مدر ٹنکچر میں استعمال کرنا چاہے اور جب بھی

وزن کم کر رہے ہوں تو اس کے ساتھ آپ کو

Crataegus Oxyacantha Q

ضرور استعمال کرنی چاہے یہ دوائی آپ کے دل کو طاقت دے گی اور اس کا کوئی بھی سائڈ ایفکٹ نہیں ہے۔

موٹاپے کا حیرت انگیز علاج
جس طرح کینسر جدید دور کا ایک خطرناک اور مہلک مرض ہے۔ اسی طرح موٹاپا بھی اس دور کا ایک لا علاج اور اگر لاعلاج نہیں تو عسیر العلاج مرض ضروری ہے۔ اس ضمن میں یورپ کے سلمنگ سنٹر جو کہ اب پاکستان کے تمام شہروں میں رواج پا چکے ہیں یہ سنٹر ورزشوں کے ساتھ ساتھ کھانے کی ادویات بھی استعمال کراتے ہیں جس سے انسان موٹاپے میں کم لیکن امراض کا گڑھ بن جاتا ہے۔ لیکن جب تک یہ طریقہ استعمال کرتا ہے تندرست رہتا ہے اور جب یہ طریقہ چھوڑ دیتا ہے بیماری پھر غالب ہو جاتی ہے۔
مشاہداتی زندگی میں ایسے مریض کو ایک نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھنے کا موقع ملا ہے جو بہت زیادہ فربہ اور موٹے تھے۔ علاج کے طور پر ورزش اور کچھ کھانے کی ادویات استعمال کیں اور اس بات سے وہ خود حیران ہوئے اور ان کو دیکھنے والے بھی کہ جب انہوں نے وہ دوا استعمال کی تو لاجواب فائدہ نمودار ہوا لیکن کچھ عرصے بعد واپس اسی کیفیت میں آگئے۔ ذیل میں ایک ایسا کم خرچ اور سہل الحصول اور بالا نشین نسخہ پیش ہے امید ہے کہ آپ اس کی قدر فرمائیں گے۔
نسخہ:
لاکھ عمدہ 50 گرام

زیرہ سیاہ 50 گرام
کلونجی 50 گرام
تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں دو سے ایک کیپسول ایک وقت میں پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل دن میں دوبار استعمال کریں۔ انشاءاللہ یقینی فوائد نمودار ہوں گے ایک بہت ہی زیادہ موٹی خاتون نے جو کہ اب چلنے پھرنے سے بھی عاجز آچکی تھی۔ جب یہی نسخہ استعمال کیا چونکہ ہر علاج سے تنگ تھی اور لئے یہ نسخہ مستقل استعمال کیا اور استعمال کرنے کے بعد جب اپنا وزن کیا تو سترہ پاؤنڈ وزن صرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے دوران کم ہوا۔ ۔ ۔ ۔ اور ساتھ “تین چ“ استعمال نہ کی جائے۔ (کلونجی کے کرشمات
)
یعنی چاول، چینی اور چکنائی یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو فربہ اور غیر ضروری موٹاپا دیتی ہیں۔